صدر جمعیت علمائے ہند مولا نا ارشد مدنی نے مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ جے این یو معاملے سے خود کو دور رکھیں ورنہ تنازعے کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاسکتی
ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ پوری مستعدی سے ملک کے دستور اور اس کی روح کی حفاظت کی جائے۔
حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہو جائیں جمعیۃ علما ہند احتجاج کے لئے سڑکوں پر اترنے کے سخت خلاف ہے۔